حیدرآباد۔24(اعتماد نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڈی سچن تنڈولکر
نے 2013کے آئی پی ایل ٹورنی میں اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی پر تشکیل شدہ
تحقیقاتی کمیٹی مدگل کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر
تبصرہ سے گریز کیا
۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس رپورٹ پر تبصرہ نہیں کرینگے۔ جبکہ یہ معاملہ ملک
کے اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس
کے ملزمین کے خلاف سپریم کورٹ کی کاروائی کریگی۔